19 مارچ 2026 - 01:03
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی ساٹھویں لہر / پر اثر کاروائی

سپاہ پاسداران نے اعلان کیا: معرکۂ وعدہ صادق-4 کی ساٹھویں لہر خطے میں موجودہ امریکی اڈوں میں ایران پر حملوں کے لئے استعمال ہونے والے مقامات اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں اسرائیلی اڈوں پر، Effect oriented مخلوط کاروائی کے سانچے میں، انجام پائی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی || سپاہ پاسداران نے اعلان کیا: معرکۂ وعدہ صادق-4 کی ساٹھویں لہر، بسیج مستضعفین تنظیم کے بہادر کمانڈر میجر جنرل پاسداران 'غلام رضا سلیمانی' کی خونخواہی کے طور پر، کوڈ نیم "یا قمر بنی ہاشم(ع)" کے ساتھ، خطے میں موجودہ امریکی اڈوں میں ایران پر حملوں کے لئے استعمال ہونے والے مقامات اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں اسرائیلی اڈوں پر، Effect oriented مخلوط کاروائی کے سانچے میں، انجام پائی۔

اس میزائل ـ ڈرون کاروائی میں اللہ کے فضل سے، الازرق، العدید، الظفرہ، علی السالم، الخرج میں واقع امریکی دہشت گردوں کے اڈوں کو ـ طویل اور درمیانی فاصلے پر مار کرنے والے ٹھوس اور مائع ایندھن کے حامل "عماد"، "قیام"، "ذوالفقار"، "دزفول" نیز "کروز" میزائلون اور کامیکازے ڈرونز سے ـ نشانہ بنایا گیا۔

مقبوضہ فلسطین میں "اشدود" میں فضائی ایندھن رسانی اور لاجسٹک مرکز اور فوجی ساز و سامان اور اسلحہ تیار کرنے والی "رافائل" انڈسٹریز کو "عماد" اور "قدر" میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ایران کے کچھ مخلص بسیجیوں کو بزدلانہ دہشت گردانہ اور ذلت آمیز اقدامات کا نشانہ بننا ایران کے کروڑوں غیور بسیجیوں کے عزم و ارادے میں میں خلل نہیں ڈالتے۔ جنگ جارحین کے ہتھیار ڈالنے تک جاری رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha