17 مارچ 2026 - 11:03
مآخذ: ابنا
علی لاریجانی کا اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کے نام اہم پیغام،اتحاد ہی نجات کا راستہ

ایران کے اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے عالم اسلام اور اسلامی حکومتوں کے نام ایک اہم خط میں زور دیا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد ہی خطے کے امن، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت بن سکتا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے عالم اسلام اور اسلامی حکومتوں کے نام ایک اہم خط میں زور دیا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد ہی خطے کے امن، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت بن سکتا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران کو ایک “امریکی-صہیونی” حملے کا سامنا کرنا پڑا، جو مذاکرات کے دوران کیا گیا اور جس کا مقصد ملک کو کمزور کرنا تھا۔ ان کے مطابق اس حملے میں اہم شخصیات اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ایرانی قوم نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سوائے چند سیاسی بیانات کے، زیادہ تر اسلامی ممالک نے ایران کی عملی مدد نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود ایرانی عوام نے اپنے عزم سے دشمن کو ایک مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ایران امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا دیگر اسلامی ممالک کا رویہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے، جن میں مظلوم مسلمانوں کی مدد پر زور دیا گیا ہے۔

علی لاریجانی نے ان ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے ایران کے دفاعی اقدامات کو اپنے خلاف قرار دیا۔ ان کے مطابق اگر کسی ملک کی سرزمین سے ایران پر حملہ ہو تو ایران کو جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے اسلامی دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا اور اسرائیل کو خطے کا دشمن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران دیگر اسلامی ممالک کا خیر خواہ ہے اور کسی پر غلبہ حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

آخر میں انہوں نے زور دیا کہ اگر امت مسلمہ متحد ہو جائے تو وہ نہ صرف اپنے دفاع کو مضبوط بنا سکتی ہے بلکہ ترقی اور آزادی بھی حاصل کر سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha