4 مارچ 2026 - 14:56
مآخذ: ابنا
رہبر شہید انقلاب اسلامی کے آخری دیدار کی تفصیلات سے عوام کا آگاہ کیا جائے گا،آج کی تقریت ملتوی

اس سے پہلے یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ کہ شہید رہبر معظم انقلاب، حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کے جسد مطہر کے ساتھ عوامی وداع کی تقریب آج بدھ کی رات 10 بجے سے مصلائے امام خمینی میں شروع ہوگی،

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، تہران کی اسلامی تبلیغاتی کونسل کے کوارڈینیٹر حجت‌الاسلام سید محمود محمودی نے اعلان کیا ہے اس سے پہلے یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ کہ شہید رہبر معظم انقلاب، حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کے جسد مطہر کے ساتھ عوامی وداع کی تقریب آج بدھ کی رات 10 بجے سے مصلائے امام خمینی میں شروع ہوگی،  لیکن ملک بھر سے لوگ اپنے عزیز رہبر کا آخری دیدار کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ یہ تقریب ملتوی کرنی پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے لوگوں کی درخواست کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ رہبر شہید انقلاب اسلامی کے جسد مطہر کے آخری دیدار کی تقریب ایک مناسب وقت میں رکھی جائے گی  جس کی  تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

حجت الاسلام سید محمودی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مصلائے امام خمینیؒ تین دن تک چوبیس گھنٹے عوام کے لیے کھلا رہے گا تاکہ ایرانی عوام اپنے محبوب رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران خصوصی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ سوگوار عوام ان سے مستفید ہوسکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جسد مطہر کی تشییع کے سلسلے میں شایانِ شان انتظامات کیے جا رہے ہیں اور جیسے ہی تقریب کے وقت اور طریقۂ کار کو حتمی شکل دی جائے گی، اس کی مکمل تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha