28 فروری 2026 - 20:44
امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے ہاتھوں تباہ ہونے والے ریڈار کے بارے میں کیا کہا

امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریڈار FPS132 ایک انتہائی اہم اور جدید امریکی اثاثوں میں سے تھا جو قطر کے العدید نامی امریکی اڈے میں تعینات تھا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایران پر امریکی جارحیت کے ساتھ ہی ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ قطر میں امریکی پر ایرانی میزائل حملے میں اس ملک کے جدیدترین ریڈارFPS132 اور متعلقہ آلات تباہ ہو گئے۔ یہ ریڈار اپنے منفرد آلات کی مدد سے بیلسٹک میزائلوں کا راستہ روکتا تھا اور اس کی رینج 5000 کلومیٹر تک تھی۔

امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے ہاتھوں تباہ ہونے والے ریڈار کے بارے میں کیا کہا

گذشتہ سال جون میں امریکی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ قطر میں ریڈار FPS132 کی تعیناتی امریکہ اور قطر کے درمیان تعاون کی رو سے انجام پائی ہے اور قطر نے امریکی فوجی پروگراموں کے لئے بھاری اخراجات برداشت کئے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا تھا: "قطر نے سنہ 2003ع‍ العدید کے امریکی اڈے کے لئے 8 ارب ڈالر سے زیادہ کے اخراجات برداشت کئے ہیں۔"

امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے ہاتھوں تباہ ہونے والے ریڈار کے بارے میں کیا کہا

امریکی وزارت خارجہ کے اس بیان کے مطابق، العدید کا امریکی اڈہ در حقیقت خطے میں امریکی کمانڈ سینٹر، امریکی فضائیہ اور اسپیشل آپریشنز اور کئی امریکی ورکنگ گروپس کا مرکز ہے۔ یہ اڈہ پورے خطے ميں امریکی کاروائیوں کی پشت پناہی کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha