بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ذیل کی ویڈیو میں ریاست کیلی فورنیا کے گورنر "گاوین نیوسام" (Gavin Newsom) اور ییل یونیورسٹی (Yale University) کے پروفیسر ٹموتھی اسنائیڈر (Timothy Snyder) کی گفتگو پیش کی گئی ہے۔
ییل یونیورسٹی (Yale University) کے پروفیسر ٹموتھی اسنائیڈر کہتے ہیں:
تیسرا اور آخری حصہ:
آپ صرف سائنس اور تحقیق کے مالی ارتکاز کے نمونے کو لے لیں، یہ ان نقصانات میں سے ہے جو مستقبل میں ـ یہاں تک کہ اگلی نصف صدی میں ـ رکاوٹ بن سکتا ہے کہ آپ اگلی دہائیوں میں، اور اگلی نصف صدی میں، ایک سپرپاور کے طور پر قائم رہیں!
کیونکہ اگر آپ امریکہ کی موجودہ طاقت کے سرچشموں پر نظر ڈالیں تو دیکھتے ہیں کہ یہ طاقت سائنس پر سرمایہ کاری سے جنم لیتی تھی؛ خاص طور پر ـ یہ مسئلہ بہت اہم بھی ہے ـ اعلیٰ تعلیم کے لئے غیر ملکی سائنسدان اور طلباء کی امریکہ آمد؛ وہ کام جو ہم مزید انجام نہیں دیتے! آپ کو 50 یا 75 سال پیچھے پلٹ کر کہنا پڑے گا "جی ہاں! ہمار آج کی پوزیشن ان ہی اقدامات میں مضمر تھی؛ یہ پوزيشن [عالمی] جنگ کے بعد کی عقلمندانہ پالیسیوں کا پھل تھی"!
چنانچہ مسئلہ صرف یہ نہیں ہے کہ وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ ناقابل یقین حد تک نااہل ہے اور ہرگز ہرگز اس منصب کا عہدہ سنبھالنے کا لائق نہیں ہے جو اس نے سنبھالا ہؤا ہے، مسئلہ صرف یہ نہیں ہے؛ نیز مسئلہ صرف یہی نہیں ہے کہ ٹرمپ اس جنگ کے سلسلے میں غلطی کا مرتکب ہؤا ہے؛ اگرچہ، یہی حقیقت کہ وہ ہمیں اس طرح کی جنگ میں اتار پایا ہے، کانگریس کی کمزوری اور طاقت کا توازن دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت کو ہمارے لئے نمایاں کرتی ہے؛
مسئلہ یہ ہے یہ جنگ بہت زیادہ گہری مشکلات کی علامت ہے!
اسی بنا پر میں سمجھتا ہوں "ایک سپر پاور" کی خودکشی جیسے مقولے کا استعمال بالکل معقول ہے۔"
کیونکہ میری رائے کے مطابق، ایران کے ساتھ جنگی بالکل وہی چیز ہے، جو دکھائی دے رہی ہے۔
حالات بالکل اتنے ہی برے ہیں، جیسے کہ وہ نظر آتے ہیں!
لیکن یہ جنگ بعض بنیادی اور زیادہ گہرے اقدامات کی نشانی ہیں جو یہ افراد سرانجام دے رہے ہیں!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ