21 فروری 2026 - 10:01
ہندوستان شیعوں اور شیعی مقدسات پر ہو رہے حملوں میں اسرائیلی ایجنٹ ملوث ہوسکتے ہیں: مولانا کلب جواد نقوی

مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے حال ہی میں مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں پولیس کے ذریعہ امام باڑے کی بے حرمتی اور فرخ آباد میں روضۂ مولا علیؑ پر ہوئے حملے اور آتش زنی کی مذمت کرتے ہوئے ان واقعات کو ناقابل قبول قراردیا

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے حال ہی میں مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں پولیس کے ذریعہ امام باڑے کی بے حرمتی اور فرخ آباد میں روضۂ مولا علیؑ پر ہوئے حملے اور آتش زنی کی مذمت کرتے ہوئے ان واقعات کو ناقابل قبول قراردیا۔انہوں نے کہاکہ بھوپال اور فرخ آباد میں جس طرح شیعی مقدسات کی توہین کی گئی اور شیعوں کو نفرت کا نشانہ بنایا گیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ہندوستان میں ہندو مسلم فسادات بہت ہوئے مگر کبھی کس نے فساد میں شیعوں کو منصوبہ بند طریقے سے نشانہ نہیں بنایا گیا۔ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ شیعوں اور شیعی مقدس مقامات کو منظم طریقے سے نشانہ بنایاجارہاہے جس پر مدھیہ پردیش اور اترپردیش سرکارکو سخت کاروائی کرنی چاہیے ۔

مولانا نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ان واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ کروائی جائے اور مجرموں کو سزادی جائے ۔مولانا نے مزید کہاکہ ہندوستان میں بھی اسرائیلی ایجنٹ موجود ہیں جو ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔کیونکہ اس سے پہلے ایساکبھی شیعوں کے ساتھ نہیں ہوا۔یقیناًیہ اسرائیلی ایجنٹ ہیں جو شیعوں کے مقدسات کو نشانہ بنارہے ہیں ۔کیونکہ پوری دنیا میں صرف شیعہ ہی ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کررہے ہیں ۔

لہذا یہ ایران کی حمایت اور امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی کا بدلہ ہندوستان میں ہم سے لیاجارہاہے جس میں اسرائیلی ایجنٹ شامل ہیں۔مولانانے کہاکہ حکومت ان واقعات کی جانچ کروائے اور مجرموں کو سخت سزادی جائے تاکہ شرپسندوں کو دوبارہ ایساکرنے کی جرأت نہ ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha