جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی رہائش گاہ پر مولانا حسین مسعودی،مولانا اظہرحسین نقوی،علامہ آفتاب جعفری،علامہ علی کرار نقوی اور سلمان مجتبی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں جھوٹی تسلیاں نہ دی جائیں،ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،آخر کب تک ہم اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔ہمارے نوجواں کو گرفتار کرکے ان پر تشدد کیا جارہا ہے کہ وہ اپنا تعلق کالعدم تنظیموں سے ظاہر کریں اور ناکردہ جرائم کا اعترف کریں.ہم حکومت کو ۴۸ گھنٹوں کی مہلت دیتے ہیں کہ ہمارے نوجوانوں کو فی الفور رہا کرے اور قاتلوں کو گرفتار کرے نہیں تو ہم ملک گیر سطح پر انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے،پھر جو کچھ ہوگا وہ صرف کارچی می نہیں بلکہ پورے ملک کے لیۓ ہوگا۔جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس پر کفن پوش احتجاجی جلسہ کرینگے۔شہر کی مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو اسلحہ لائسنس جاری کۓ جائیںشہداء کے لواحقین کو ۳۰ لاکھ روپے دیۓ جائیں اور زخمیوں کا خاطر خواہ معوضہ دیا جاۓ
/152