17 اپریل 2010 - 19:30

امریکی وزیرجنگ نے ایران کومزید پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔پرس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق امریکی وزیرجنگ رابرٹ گیٹس نے دعوی کیاہے کہ ایران کو اپنے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے امریکہ اوردنیا کی بڑی طاقتوں کی جانب سے شدیدپابندیوں کا سامنا کرنا پڑےگا ۔

رابرٹ گیٹس نے کہا کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدراوبامہ کی جانب سے ایران کودھمکی کامطلب یہ ہے کہ اس ملک کےخلاف شدید پابندیاں لگنے والی ہیں ۔ اوبامہ نے گذشتہ ہفتے کانگریس میں اپنے پہلے سالانہ خطاب میں کہاتھا کہ ایرانی سیاستداں اگر عالمی معاہدوں کونظراندازکریں گے تو انھیں اس کےنتا‏ئج کاسامنا کرناپڑےگا۔رابرٹ گیٹس نے بدھ کے دن سینٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی میں کہاتھا کہ میں سمجھتاہوں کہ جلد ہی سلامتی کونسل ، امریکہ اور دوسرے ہم خیال ملکوں کی جانب سے ایران پر شدید پابندیاں عائد کی جائيں گی ۔ایران نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ اپنے مسلمہ ایٹمی حق سے پیچھے نہيں ہٹے گا۔