5 فروری 2026 - 11:25
اسلامی انقلاب کا ظہور سے اتصال؛ بشارتیں

امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) کی رحلت کے بعد، امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے متعدد تقریروں میں وضاحت کی ہے کہ 'ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے: روح اللہ کا دور'، جس کی شناخت 'حق کا بُرُوز و ظہور' اور 'ظلم کی شکست' ا ہے، ساری دنیا اس سے متاثر ہے۔ آپ نوجوانوں سے مخاطب ہوکر فرماتے ہیں: 'آپ ایران کا عروج، اور طاغوتوں کی شکست، اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ اسرائیل کا زوال دیکھ لیں گے۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

• کتاب "خونِ دل جو لعل ہؤا" میں رہبر انقلاب امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے ایک خواب بیان کیا ہے جو انہوں نے سنہ 1960ع‍ کی دہائی میں دیکھا تھا۔ خواب میں دیکھا کہ امامؒ کی رحلت ہو گئی ہے اور آپ امامؒ کے فراق میں گریہ کر رہے ہیں؛ بعض علماء آپس میں بات کر رہے ہیں اور ہنس رہے ہیں۔ جنازے کے پیچھے چلنے والے بہت سے لوگ واپس لوٹ جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ آپ ایک پہاڑی کی چوٹی پر پہنچتے ہیں جہاں صرف تین چار افراد باقی رہ جاتے ہیں۔ وہاں امامؒ تابوت سے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں، اپنی انگلی سے ان کی پیشانی کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور دو بار فرماتے ہیں: "تم یوسف بن جاؤ گے، تم یوسف بن جاؤ گے۔"

یوسف بہت تکلیفیں اٹھاتے ہیں، عمر دراز ہوتی ہے تاہم صبر اور حکمت سے محاذ حق کو طاقت کے عروجِ قدرت تک پہنچاتے ہیں اور محاذ حق کی تاریخ میں ایک اہم موڑ بن جاتے ہیں۔

• امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) نے اپنی رحلت سے ڈھائی ماہ قبل ایک پیغام میں لکھا: "ہمارا انقلاب ایران تک محدود نہیں ہے۔ ایرانی عوام کا انقلاب عالم اسلام کے عظیم انقلاب کا نقطہ آغاز ہے جس کا پرچم حضرت حجت (ارواحنا فداه) کے ہاتھ میں ہوگا۔"

• مرحوم آیت اللہ محمد علی ناصریؒ، آیت اللہ آقا نجفی قوچانیؒ (سید محمد حسن حسینی قوچانی) کے حوالے سے اور وہ آیت اللہ سید علی قاضی طَباطَباییؒ کے حوالے سے، بیان کرتے ہیں کہ سید علی قاضیؒ نے کہا تھا: "پرچم  (یعنی حکومت) امام خمینیؒ کے جانشین کے ہاتھوں صاحب الزمان (علیہ السلام) تک پہنچے گا۔ (یہ تقریر ٹی وی سے بھی نشر ہوئی ہے)۔

• آیت اللہ محمد محمدی رےشهری نے اپنی کتاب "خاطرہ ہا (یادیں)" میں آقائے علی محمد بشارتی (سابق وزیر) کے حوالے سے بیان ہؤا ہے کہ سید کاظم شریعتمداری نے کہا تھا کہ "آخرکار میں خمینی کے خلاف جنگ کا اعلان کروں گا۔"

میں نے یہ بات امامؒ کو بتائی تو آّپؒ نے فرمایا: "یہ کیا کہہ رہے ہیں؟ یہ انقلاب کامیاب ہوگا اور پرچم امام عصر (علیہ السلام) کے سپرد کیا جائے گا۔

آقائے بشارتی کہتے ہیں: "میں نے پوچھا: کیا یہ پرچم آپ خود امام عصر (علیہ السلام) کے حوالے کریں گے؟"، تو امامؒ خاموش ہو گئے۔

آقائے حجۃ الاسلام و المسلمین مسعود عالی کہتے ہیں: "شہید مہدی عراقی نے کہا: امامؒ نے فرمایا: انقلاب کے تین مقاصد ہیں:

* فتح و کامیابی

* نظام سازی اور حکومت کا قیام اور

* پرچم امام عصر (علیہ السلام) کے سپرد کرنا۔

شہید عراقی پوچھتے ہیں: کیا آپ خود پرچم امام عصر (علیہ السلام) کی خدمت میں پیش کریں گے؟ 

امامؒ نے فرمایا: نہیں، یہ میرے بعد ہوگا۔"

• "عصر خمینیؒ"، کے مصنف حجۃ الاسلام میر احمدرضا حاجتی کہتے ہیں: "قم میں مسجد سلماسی کے امام جماعت نے بیان کیا: میں نے قم کے شہداء اسکوائر پر مفسر قرآن آیت اللہ علامہ سید محمد حسین طباطبائیؒ کو پیدل چلتے ہوئے دیکھا۔ وہ امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) کے گھر جا رہے تھے۔ میں نے اپنی رفتار بڑھا دی اور ان سے جا ملا اور سلام کے بعدان سے پوچھا: آپ اس انقلاب کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟

علامہؒ لمحہ بھی رک گئے، پھر سر مبارک اٹھایا اور فرمایا: "یہ انقلاب امام زمانہ (علیہ السلام) کے ظہور سے متصل ہو جائے گا۔"

• کتاب "الغیبۃ نعمانی" میں مروی ہے کہ امام باقر (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ مشرق میں کچھ لوگ قیام کرتے ہیں، حق کا مطالبہ کرتے ہیں... قیام کرتے ہیں اور اسے تمہارے صاحب (حضرت حجت [علیہ السلام]) کے سوا کسی کے حوالے نہیں کرتے۔ ان کے قتل ہونے والے، شہید ہیں۔" (النعمانی، محمد بن إبرااہیم النعمانی، کتاب الغیبہ، ص273۔)

• آیت اللہ علامہ حسن حسن زاده آمُلیؒ فرماتے ہیں: "انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ساتھ ہی تحقق سے 'ظُہُورِ اصغر' واقع ہو چکا ہے۔ ظہور تدریجی ہے، بنی نوع انسان کو چاہئے اور ہم ظہور کے 'بین الطلوعین' کے مرحلے میں ہیں۔"

• امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) کی رحلت کے بعد، امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے متعدد تقریروں میں وضاحت کی ہے کہ 'ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے: روح اللہ کا دور'، جس کی شناخت 'حق کا بُرُوز و ظہور' اور 'ظلم کی شکست' ا ہے، ساری دنیا اس سے متاثر ہے۔"

آپ اپنی حالیہ تقریروں میں نوجوانوں سے فرماتے ہیں: "آپ ایران کا عروج، اور طاغوتوں کی شکست، اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ اسرائیل کا زوال دیکھ لیں گے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: علی مہدیان

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha