4 فروری 2026 - 23:48
مآخذ: سچ خبریں
وینزویلا میں ہزاروں افراد کا مادورو کی واپسی کا مطالبہ

وینزویلا  کے ہزاروں افراد نے منگل کے روز دارالحکومت کاراکاس میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کر کے اپنے صدر نکولاس مادورو کی رہائی اور واپسی کا مطالبہ کیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا  کے ہزاروں افراد نے منگل کے روز دارالحکومت کاراکاس میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کر کے اپنے صدر نکولاس مادورو کی رہائی اور واپسی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے وینزویلا کو نکولاس کی ضرورت ہے کے نعرے لگاتے ہوئے مارچ کیا۔ کچھ احتجاج کرنے والے مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کی تصاویر بھی اٹھائے ہوئے تھے، جو ان کے ساتھ اغوا کر لی گئی تھیں۔
مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے سرخ لباس پہن رکھا تھا اور قومی پرچم بڑی تعداد میں لہرائے جا رہے تھے۔

ایک مظاہرین نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہم الجھن، دکھ اور غصہ محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے مادورو کی حراست کو لوگوں کے سڑکوں پر آنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غصہ، مایوسی اور بے بسی کے باوجود، امید اب بھی سڑکوں پر اور جدوجہد میں زندہ ہے، اور دیر یا سویر انہیں ہمارے صدر کو رہا کرنا ہوگا۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha