26 جنوری 2026 - 15:24
امریکہ نہ تو بین الاقوامی جج ہے نہ ہی سارجنٹ، وانگ یی

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکہ کو بین الاقوامی پولیس من کا کردار ادا کرنے کا حق نہیں ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ انھوں نے اس سے پیشتر پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق دار کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ دنیا کے موجودہ حالات، دنیا میں عدم استحکام کا حال بدتر ہو رہا ہے اور یک طرفہ دباؤ میں شدت آ رہی ہے۔

ادھر چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق، وانگ یی نے کہا: "ہم ہرگز یہ نہیں سمجھتے کہ کوئی ملک از خود بین الاقوامی پولیس کا کردار ادا کرے، ہم اس تصور سے اتفاق نہیں کرتے کہ کوئی ملک خود کو بین الاقوامی جج بنا کر پیش کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی سالمیت اور سلامتی کی مکمل طور پرحمایت ہونی چاہئے۔۔۔ ہم بین الاقوامی تعلقات میں طاقت اور دھمکی کے استعمال اور کسی ملک پر اپنا ارادہ مسلط کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

https://farsnews.ir/sheidafarhadian/1767592017261924219/پکن-آمریکا-حق-ایفای-نقش-پلیس-بین-الملل-را-ندارد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha