اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کی عبوری صدر نے کہا ہے کہ بدستور ملک کے قانونی اور آئینی صدر ہیں، اگرچہ وہ اس وقت امریکہ میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رودریگیز نے کہا کہ ایک وکیل کی حیثیت سے وہ یقین کے ساتھ کہتی ہیں کہ مادورو اور ان کی اہلیہ بے گناہ ہیں۔
مادورو کو امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ، دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں اور بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔ انہیں نیویارک میں حراست میں رکھا گیا ہے جہاں انہوں نے عدالت میں فردِ جرم عائد ہونے کے بعد خود کو بے قصور قرار دیا۔
امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے بعض اعلیٰ حکام پر بین الاقوامی منشیات کی ترسیل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب، سابق امریکی صدر کے دور میں وینزویلا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔ بعد ازاں وینزویلا کی سپریم آئینی عدالت نے دلسی رودریگیز کو عبوری صدر مقرر کیا۔
امریکی وزیر توانائی Chris Wright نے کہا ہے کہ رودریگیز کے ساتھ تعاون کا آغاز مثبت رہا ہے اور توانائی کے شعبے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ