21 دسمبر 2025 - 14:48
اسرائیل امریکہ میں بھی تنہا ہو گیا

نئی رائے شماریاں امریکی عوام کے اسرائیل کے بارے میں نقطہ نظر میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ 7 اکتوبر سے پہلے امریکی عوام کی اکثریت اسرائیل کے ساتھ کھڑی تھی، لیکن اب پلڑا فلسطین کے حق میں جھک رہا ہے۔

نئی رائے شماریاں امریکی عوام کے اسرائیل کے بارے میں نقطہ نظر میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ 7 اکتوبر سے پہلے امریکی عوام کی اکثریت اسرائیل کے ساتھ کھڑی تھی، لیکن اب پلڑا فلسطین کے حق میں جھک رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسرائیل نے غزہ میں اپنے جرائم کے ذریعے خود کو بین الاقوامی سطح پر ایسی تنہائی میں گھیر لیا ہے کہ اس کے اپنے حکام بھی اعلانیہ طور پر اس کا اعتراف کر چکے ہیں۔

اسرائیل امریکہ میں بھی تنہا ہو گیا

جو ریاست کبھی امریکی عوام میں نسبتاً مقبول تھی، اب بہت سے امریکیوں کی نظر میں قابلِ نفرت بن چکی ہے۔ امریکی عوام کی اسرائیل کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے اور رائے شماری کے نتائج اس بات کی گواہی ہیں۔

رائے شماریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ:

• 1990 کی دہائی میں 50% سے زیادہ امریکی اسرائیل کے ہمدرد تھے اور فلسطین کی حمایت 20% سے کم تھی۔

• 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے فوراً بعد، 47% امریکیوں نے اسرائیل کی حمایت کی تھی۔

• لیکن ستمبر 2025 تک، زیادہ امریکیوں (35%) نے فلسطین کی حمایت کا اظہار کیا اور 59% نے اسرائیل کو فوجی امداد کی مخالفت کر دی۔

• نوجوان ڈیموکریٹس کی 61% اکثریت اور امریکی عوام کی اکثریت نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اسرائیل امریکہ میں بھی تنہا ہو گیا

نیویارک شہر میں بھی ایک سروے سے پتہ چلا کہ 41% ووٹرز نے نئے میئر زہران ممدانی کے اسرائیل مخالف موقف کو اپنے قریب تر پایا، جو کہہ چکے ہیں کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک آئے تو اسے گرفتار کیا جائے گا۔ یہ اس دور کے برعکس ہے جب سابق میئر روڈی جولیانی نے یاسر عرفات کو اقوام متحدہ کی تقریب سے نکال باہر کیا تھا۔

امریکہ بھر میں وسیع پیمانے پر اسرائیل مخالف احتجاج ہوئے اور ہو رہے ہیں، جن میں نوجوانوں اور طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ انھوں نے معطلی، برخاستگی اور گرفتاری جیسی سخت سزائيں مول لینے کے باوجود اپنا احتجاجی سلسلہ جاری رکھا ہؤا ہے۔ کچھ ہالی وڈ کے فنکاروں نے بھی کھل کر فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha