اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کے سیکورٹی عہدیداروں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ہیکروں نے بدنام زمانہ اسرائیلی سافٹ ویئر پگاسس سے بورس جانسن کے موبائل کو ہیک کیا۔
نیویارک میگزین کے مطابق ،متحدہ عرب امارات کے ہیکروں نے ٧ جولائی کو ایسا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے پگاسس سافٹ ویئر کو اسرائیل نے بنایا ہے جسے پوری دنیا میں حکومتیں مشہور شخصیات کی جاسوسی کے لیے استعمال کرتی ہیں، لیکن سافٹ ویئر کو بنانے والی کمپنی نے عہد کیا تھا کہ امریکی اور برطانوی عہدیداروں کی جاسوسی نہیں ہونی دے گی، لیکن اس خبر کے سامنے آنے سے واضح ہو گیا کہ یہ سافٹ ویئر برطانوی عہدیداروں کی جاسوسی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242