15 دسمبر 2025 - 11:35
آسٹریلیا کے حملہ آوروں کی گاڑی میں داعش کا پرچم ملا

نیو ساوتھ ولز، آسٹریلیا کے پولیس کمشنر مال لانیون (Mal Lanyon) نے اعلان کیا کہ اتوار کے دن ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی کے حملہ آوروں کی گاڑی سے داعش کا پرچم برآمد ہؤا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || لانیون نے سڈنی کے مضافات میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے حملہ آوروں کی گاڑی سے داعش کا پرچم ملنے کی اطلاعات کی تصدیق کی۔

نیو ساوتھ ولز کے پولیس کمشنر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ رپورٹس کہ حملہ آور کی گاڑی پر داعش کا سیاہ پرچم تھا، "تحقیقات کا حصہ ہیں"۔

آسٹریلیا کے اس ساحلی ریاست میں یہودی تہوار حنوکاہ کی تقریب کے دوران دو مسلح افراد کی فائرنگ میں اب تک کم از کم 16 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو چکے ہیں۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

آسٹریلیا کے حملہ آوروں کی گاڑی میں داعش کا پرچم ملا

آسٹریلوی پولیس کے مطابق، یہ دہشت گردانہ حملہ 24 سالہ "نوید اکرم" اور اس کے 50 سالہ باپ ساجد اکرم نے انجام دیا۔ لانیون نے اعلان کیا کہ پولیس کسی اور مشتبہ شخص کی تلاش نہیں کر رہی ہے۔

مال لانیون نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ دہشت گردانہ حملے کا زخمی نوجوان حملہ آور زندہ بچ جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha