8 دسمبر 2025 - 22:55
ویڈیو | عرب نظاموں کی 'بین الاقوامی اتحادی' پر ضرورت سے زیادہ انحصار

مشرق میڈیا کے ٹیلی گرام چینل نے عرب ممالک کی مغربی اتحادی [حلیف] پر انحصار کے بارے میں ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ||  کویت یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر ڈاکٹر "عبداللہ النفیسی" نے عرب ممالک کی وابستگی کے بارے میں کہا: "ہمیں بین الاقوامی اتحادی [امریکہ] پر ضرورت سے زیادہ انحصار کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ عرب نظام ایسا نظام ہے جو نہ آئینی قانونیت پر استوار ہے، اور نہ ہی قانونی جواز کا حامل ہے، بلکہ یہ محض غالب طاقت اور عملی اتھارٹی (فوج اور پولیس کے زور) سے قائم ہے۔

پروفیسر النفیسی کہتے ہیں:

ہم اپنے بین الاقوامی اتحادی پر حد سے زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ کیونکہ عربی نظام آئینی قانونیت سے بہرہ مند نہیں ہے؛ اور اس کا کوئی قانونی جواز (legitimacy) بھی نہیں ہے؛ اور غلبے کی قوت اور موجودہ طاقت کے بل بوتے پر قائم ہے، تو ایسا نظام کس کے ہاتھوں اسیر ہو جائے گا؟

میزبان: بین الاقوامی اتحادی کے ہاتھوں!

النفیسی: [جی ہاں] بین الاقوامی اتحادی کے ہاتھوں! تو اب یہ بین الاقوامی اتحادی جو کچھ بھی چاہتا ہے اس نظام پر مسلط کر سکتا ہے، آپ کے اپنے ملک میں [کسی بھی] سیاسی دھڑے کو ہٹا سکتا ہے، اس کو وہاں اور اس کو یہاں اور تیسرے چوتھے کو جیل میں، پھینک سکتا ہے۔ کیونکہ اس کی سلامتی اس بین الاقوامی اتحادی کے ہاتھ میں ہے۔

وہ کہہ سکتا ہے کہ اس کو نہیں لکھنا چاہئے، اس کو تقریر نہیں کرنی چاہئے، اس شخص کو جیل سے باہر نہیں آنا چاہئے۔

یہ بین الاقوامی اتحادی ہماری حکومتوں کے لئے متعین کرتا ہے کہ غلطی کہاں ہے۔

بین الاقوامی اتحادی سے حد سے زیادہ انحصار، وابستگی میں حد سے تجاوز ہے۔

چنانچہ جب تک کہ ہم اس انتہائی درجے کی وابستگی اور انحصار کا علاج نہ کریں یہ بحران مسلسل جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha