1 دسمبر 2025 - 18:26
غزہ میں یونیورسٹی طلبہ کی دو سال بعد کلاسوں میں واپسی کی

صیہونی بربریت کے درمیان دو سال کی تعلیمی تعطیل کے بعد، غزہ کے طلبہ وطالبات اسلامک یونیورسٹی میں دوبارہ تعلیم کے سفر کا آغاز کر گئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت اور تباہ کاریوں کے بعد غزہ کی اسلامک یونیورسٹی کے دروازے دوبارہ کھل گئے اور طلبہ وطالبات نے اپنی کلاسوں میں واپسی کی۔

ذرائع کے مطابق، یونیورسٹی کھلنے پر طلبہ کے چہروں پر تعلیم کے آغاز کی خوشی اور جوش و خروش دیکھا گیا، لیکن وہ اپنے بہت سے کلاس فیلوز کی شہادت پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کر رہے تھے۔ کلاسیں تباہ شدہ عمارتوں اور ملبے کے درمیان قائم کی گئی ہیں، جہاں دیواروں اور چھتوں میں دراڑیں ہیں اور جزوی مرمت کے بعد کمروں کو استعمال کے قابل بنایا گیا ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق، صیہونی حکومت کی دو سالہ جارحیت میں غزہ کے 165 کالج، یونیورسٹیاں اور اعلی تعلیمی مراکز مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 392 کالجوں کو شدید نقصان پہنچا، جس سے تعلیمی نظام مفلوج ہو گیا۔

اس پیش رفت کے باوجود طلبہ نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محدود وسائل کے باوجود تعلیم کا آغاز کیا اور میدان عمل میں فلسطینی عوام کی جدوجہد کے عزم کو بھی ظاہر کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha