اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کے نام آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پیغام شیئر کیا، جس میں پاکستان کی ایران کے دفاع میں کردار کو سراہا گیا۔
ایرانی مشیر کے شیئر کردہ پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے پاکستانی عوام اور ذمہ دار شخصیات کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں صہیونی رژیم نے ایران کے خلاف ناعادلانہ جنگ مسلط کی، جس کے دوران پاکستان نے ذمہ داری کے ساتھ ایران کا دفاع کیا، جو پاکستانی عوام کی پختہ اور اصولی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایران مشکل حالات میں پاکستانی حکومت، پارلیمنٹ اور مسلح افواج کے تعاون پر شکر گزار ہے اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ باہمی تعاون مستقل رہے گا۔
آپ کا تبصرہ