25 نومبر 2025 - 18:42
​​​​​​​مشرقی خان یونس میں صہیونی کی فائرنگ سے 7 فلسطینی شہید

پیر کے روز غزہ کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیل کی حملوں کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے، یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب قابض اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز غزہ کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیل کی حملوں کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے، یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب قابض اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہے۔

غزہ کی وزارت داخلہ اور قومی سکیورٹی نے اعلان کیا کہ غزہ شہرکے النصر علاقے میں ایک گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے اور متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے بیان میں کہا کہ ان کی ٹیم نے النصر اسٹریٹ، مغربی شہر غزہ میں "الفیری” خاندان کے گھر میں ہونے والے دھماکے کے بعد مدد کے لیے موقعے پر پہنچیں جہاں سے دو شہداء کی لاشیں نکالی گئیں۔پیر کو شام کے وقت ایک زخمی فلسطینی دم توڑ گیا۔

گذشتہ روز شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت احمد سہیل الهواری، محمود وائل الريفی، احمد عبد الرحیم سهمود، علاء مازن ابو ریدہ اور خالد یوسف دحلان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی کہ خالد یوسف دحلان شمالی غزہ کے جبالیا میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔

متعدد شہری قابض اسرائیل کی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں زخمی ہوئے، جو غزہ کے مختلف علاقوں میں جاری رہی۔

محمود بصل نے مزید کہا کہ بنی سہیلا، شرقی خان یونس کے علاقے ارمیضہ میں قابض اسرائیل کی ڈرون فائرنگ سے دو فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوا۔

قابض اسرائیل کے حملوں میں غزہ شہر کے مشرقی التفاح علاقے میں بھی شہری شہید ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ارمیضہ، بنی سہیلا، مشرقی خان یونس میں ایک گھر کے گرد اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں علاء مازن ابو ریدہ (20 سال)، احمد عبد الرحیم سهمود (22 سال) شہید اور کم از کم ایک شہری زخمی ہوا۔

اسی دوران شہر غزہ کے مشرقی التفاح علاقے میں محمود وائل الريفی شہید ہوا، جسے قابض اسرائیل کے مشرق میں موجود سنائپر نے نشانہ بنایا۔

اسی سلسلے میں التفاح علاقے کے مشرقی حصے میں قابض اسرائیل کی توپ خانہ فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب قابض اسرائیل کی افواج غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہیں۔مشرقی خان یونس میں فضائی حملے اور توپ خانہ فائرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

اسی دوران قابض اسرائیل نے رفح شہر، جنوبی غزہ میں بھی ہیلی کاپٹر فائرنگ کے ساتھ متعدد فضائی حملے کیے۔

قابض اسرائیل نے شہر غزہ کے مشرقی حصے میں متعدد رہائشی عمارتیں بھی مسمار کیں۔

دس اکتوبر سنہ 2025 ءکے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد قابض اسرائیل نے سیکڑوں بار خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں اب تک 342 فلسطینی شہید اور 871 زخمی ہوئے۔

یہ معاہدہ اسرائیل کی سنہ 2023ء میں شروع ہونے والی نسل کشی کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا تھا، جس میں تقریباً 70 ہزار فلسطینی شہید اور تقریباً 171 ہزار زخمی ہوئے اور غزہ میں شہری بنیادی ڈھانچے کا 90 فیصد حصہ مکمل طور پر تباہ ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha