25 نومبر 2025 - 16:02
ایران کا دشمن کی ہر غلطی پر جواب ماضی سے کہیں زیادہ شدید ہوگا:ابراہیم عزیزی

ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ اگر دشمن کسی حسابی غلطی کا شکار ہوا، تو ایران کا ردعمل پچھلی ۱۲ روزہ جنگ سے کہیں زیادہ شدید اور بھرپور ہوگا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کی مجلسِ شورا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے منگل کو داریون کے شہداء کی یادگار تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران آج قومی اتحاد اور اہلبیتؑ سے توسل کی بدولت پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم انداز میں اپنا فخر آمیز راستہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

عزیزی نے حالیہ اسرائیلی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ عالمی قوانین اور اصولوں کے منافی تھا، جس میں کمانڈروں کے قتل، رہائشی علاقوں پر بمباری اور خواتین و بچوں کے جان بحق ہونے جیسے مظالم شامل تھے، اور اس سے اسرائیل کا ظالمانہ چہرہ ایک بار پھر سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ کمانڈروں کا قتل ایک سیاسی نظام کی کمزوری اور عجز کی علامت ہے۔ ان کے مطابق، اسرائیل ایک جعلی اور غیر مستحکم نظام ہے اور وہ براہِ راست جنگ میں مقابلے سے خوفزدہ ہے، اسی لیے دہشت گردانہ کارروائیوں کا سہارا لیتا ہے۔

خطاب کے آخر میں عزیزی نے دشمن کو سخت انتباہ دیا:

"دشمن کو واضح طور پر سمجھ لینا چاہیے کہ اگر وہ دوبارہ کسی دشمنانہ اقدام کی جسارت کرے، تو اسے ماضی سے کہیں زیادہ شدید اور تباہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔"

انہوں نے زور دیا کہ ایران ملکی اتحاد، قومی خودمختاری اور ولایت مداری کے ساتھ اپنے دفاع اور پیش رفت کے راستے پر ہر حال میں قائم رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha