15 نومبر 2025 - 09:18
مآخذ: ڈان نیوز
27ویں آئینی ترمیم کو مسترد، 21 نومبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا، تحریک تحفظ آئین پاکستان

محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔

تحریک تحفظ آئین کے منعقدہ اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے آئین کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا، آئین کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، متنازع آئینی ترامیم سے سپریم کورٹ کا اختیار اور وجود محدود، ترامیم نے عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کردیا ہے۔تحریک تحفظ آئین کا مزید کہنا تھا کہ ججز کے استعفے مزاحمت کے طور پر تعبیر کیے جاتے ہیں، بحالی آئین کے لیے جمہوری طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے پیر 17 نومبر کو متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک واک کرے گی، ساتھ ہی خیبر پختونخوا اسمبلی میں آئینی ترمیم کے خلاف قرار داد پیش کی جائے گی۔

اہم اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، علامہ ناصر، اختر مینگل، زین شاہ، ساجد ترین، مصطفی کھوکھر ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha