18 مارچ 2010 - 20:30

کراچی میں یوم عاشورہ کے جلوس پر دہشت گردانہ حملے میں شہیدہونےوالے عزاداران حسینی کی آج نمازجنازہ اداکی گئی میں جس میں لاکھوں سوگواروں نے جذباتی اندازمیں شرکت کی۔

نمازجنازہ ایم اے جناح روڈ پرواقع محفل شاہ خراسان میں اداکی گئي یہ جگہ اس مقام سے قریب ہے جہاں عاشورہ کے جلوس پرحملہ ہواتھا اورجس جگہ عزاداروں کوشہید کیا گیا تھا ۔اس موقع پرانتہائی جذباتی مناظردیکھنےمیں آئے ۔ نمازجنازہ سے پہلے مقررین نے شہرمیں امن وامان کی برقراری کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے سوگواروں سے پرامن احتجاج درج کرانے کی اپیل کی اورکہا کہ سامراجی قوتوں کے ایجنٹ اوردشمنان اسلام اپنے اس طرح کے اقدامات سے ملک کوعدم استحکام سے دوچاراورمسلمانوں کوآپس میں لڑانے کی کوشش کررہے ہیں ۔جلوس جنازہ میں شریک لاکھوں کی تعدادمیں سوگـواروں نے امریکہ اورصہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اوراس طرح کے واقعات کا ذمہ دارامریکی اورصہیونی ایجنٹوں کوقراردیا ۔ مقررین نے واقعہ کے بعد شہرمیں لوٹ ماراورجلاؤ گھیراؤ کوایک منظم کاروائي قراردیتے ہوئے کہا کہ اس پورے واقعہ میں دہشت گردعناصرکا ہاتھ ہے اورلوگوں کی املاک کولوٹنا بھی پہلے سے طے شدہ پروگرام کا حصہ تھا ۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی کہا کہ جلوس پرحملے کے بعد عزاداران حسینی تواپنے پیاروں کے جنازے اٹھارہے تھے جبکہ دہشت گردعناصر لوگوں کی املاک لوٹ رہے تھے ۔آج جلوس جنازہ کے شرکاء اوررہنماؤں نے ساتھ ہی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیاکہ وہ اس دہشت گردانہ واقعہ کے ذمہ دارعناصرکوجلدسے جلد گرفتارکرکے انھیں کیفرکردارتک پہنچائے ۔ جلوس جنازہ کے شرکاء نے اسی طرح محرم الحرام اورصفرمیں مجالس وجلوس ہائے عزا کے دوران عزاداروں کی سیکورٹی کویقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ۔