یہ بات الائینس مارکیٹ کے چیئرمین عتیق میر نے جیو نیوز کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز تقریباً 2 ہزار سے زائد دکانوں کو نذر آتش کیا گیا۔انھوں نے مزید کہا کہ دکانوں کا تباہ ہونا ملک کی معیشت کے لیے نقصاندہ ہے۔ آل پاکستان میمن فیڈریشن ایسوسی ایشن کے صدر احمد چنائی نے کہا کہ حکومت گذشتہ روز کراچی میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے آج ایوانِ صنعت و تجارت کراچی میں سہ پہر تین بجے تاجر برادری کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174709
گذشتہ روز کراچی میں بم دھماکے کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی اور آتشزدگی کے واقعات میں تقریباً 30 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ لگایاگیا ہے جبکہ 80 فی صد دکانیں فائر بریگیڈ کے عملے کی عدم دستیابی اور حکومت کی غفلت کے باعث جلیں۔