3 نومبر 2025 - 10:40
مآخذ: ابنا
صہیونی وزیر جنگ نے لبنان کے خلاف حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا

صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے لبنان پر صیہونی حملوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، اور بیروت پر دوبارہ حملے کی دھمکی دی ہے۔

صہیونی وزیر جنگ نے لبنان کے خلاف حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے لبنان پر صیہونی حملوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، اور بیروت پر دوبارہ حملے کی دھمکی دی ہے۔

صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے حملے لبنان میں جاری رہیں گے اور اسرائیلی فوج اپنی سیکورٹی بیلٹ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے کہا کہ لبنان میں اسرائیل کا فوجی آپریشن جاری رہے گا اور صیہونی فوج حفاظتی دائرے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

کاتز نے جنوبی لبنان پر صیہونی حملوں کو جواز فراہم کرتے ہوئے کہ جلیل میں ایسا امن قائم کیا گیا ہے جو پچھلے بیس سالوں میں کبھی نہیں رہا۔

صیہونی وزیر جنگ نے مزید دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل کے کسی بھی شہری علاقے پر حملہ ہوا تو وہ بیروت کو دوبارہ نشانہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امریکی نمائندے کو بتا دیا ہے کہ اگر ہمارے کسی شہر پر حملہ کیا گیا تو ہم بیروت کو نشانہ بنائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha