28 اکتوبر 2025 - 16:49
وزیر اعظم شہبار شریف نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روزریاض میں سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات کی ۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روزریاض میں سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات کی ۔یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

جاری اعلامیہ کے مطا بق ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار‘آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئرارکان بھی شریک تھےجن میں مصدق ملک‘محمد اورنگزیب اورعطا اللہ تارڑ شامل ہیں‘ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئےجبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت‘ سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شہباز شریف کا کہناتھاکہ پیرکو ریاض میں اپنے بھائی، ہز رائل ہائینس شہزادہ محمد بن سلمان سے ملنا بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے‘ہم نےپاک سعودی برادرانہ تعلقات کی پائیدار مضبوطی کا اعادہ کیا اور تجارت‘ سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں اس تاریخی اور وقتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

میں ہماری دونوں قوموں اور لوگوں کے لیے گہرے تعاون اور خوشحالی کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے میں ہز رائل ہائینس کی ذاتی وابستگی اور پرعزم حمایت کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔قبل ازیں شہباز شریف شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر 9ویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس میں شرکت کیلئے ریاض پہنچے‘وزیر اعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پیر کو جاری بیان کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزاہ محمد بن عبدالرحمن ‘ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha