اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم نے شرم الشیخ پہنچنے کے بعد کہا کہ آج غزہ میں نسل کشی کا دن ہے اور یہ جرم ہر گز نہیں دوہرایا جانا چاہئے۔ شہاز شریف ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کے ہمراہ شرم الشیخ پہنچے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم امریکہ اور مصر کے صدور کی دعوت پر غزہ امن کانفرنس میں شرکت کے لئے شرم الشیخ گئے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اس سلسلے میں ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے تاریخی امن معاہدے پر دستخط مشرق وسطی میں پائیدار امن کی راہ میں اہم قدم ہے۔
میاں شبہاز شریف نے کہا کہ فلسطین کے شجاع اور ثابت قدم عوام کا حق ہے کہ 1967 کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست میں زندگی گزاریں اور اس ریاست کا دارالحکومت بیت المقدس ہونا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ آج نسل کشی کے خاتمے کا دن اور ایک ایسے باب کا آغاز ہے جس ميں عالمی براداری کو یہ یقین حاصل کرنا ہے کہ اس جرم کو دنیا میں کہیں بھی دوہرایا نہیں جائے۔
آپ کا تبصرہ