16 فروری 2010 - 20:30

امریکی کانگریس کے بعض اراکین نے ایران کےخلاف پابندیوں کو غیرموثر قراردیتے ہوئے ایران پرمزید پابندیاں عائد کرنےکے کولاحاصل قراردیاہے۔

ایران کی پٹرولیم مصنوعات پرپابندی عائد کرنے کا جائزہ لینے کےلئے ہونے والی نشست میں امریکی کانگریس کے بعض نمائندوں نےیہ کہہ کراس بل کی مخالفت کی ہے کہ ایران کے خلاف اس بل کا کوئی نتیجہ نہيں نکلے گا ۔ امریکی کانگریس کے ماہرین اورنمائندوں نے اس اجلاس میں حکومت امریکہ سے مطالبہ کیا وہ ایران کے ساتھ تعاون کی اسٹریٹجی پرکام کرے ۔امریکی کانگریس کے اراکین نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی جنانب  اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایرانی اپنے ایٹمی پروگرام کے حصول کواپنا قومی وقارسمجھتے ہيں۔ اوراس ملک پر پابندیوں کا الٹا نتیجہ نکلےگااوراس سے ایران میں امریکہ مخالف جذبات میں اضافہ ہوگا۔امریکی کانگریس میں اوھایو ریاست کے نمائندے ڈينیس کوسینیچ جنھوں نے ایران کی پٹرولیم مصنوعات کی برامدات  پر پابندی کی مخالفت کی ہے ایران کےخلاف اس قسم کی پابندیاں عائد کرنے کے نتا‏ئج کو امریکی حکومت  کےلئے ہی نقصان دہ سمجھتے ہیں۔