اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے سرکاری ذرائع کے مطابق، امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد اور خصوصی ایلچی جَیرڈ کوشنر اور ان کے ہمراہ اسٹیو وٹکاف نے ابوظبی میں امارات کے مشیرِ قومی سلامتی سے ملاقات کی، جس میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق، ملاقات کا محور غزہ میں جاری جھڑپوں کے خاتمے اور جنگ بندی کے استحکام کے اقدامات پر تھا۔
رپورٹ کے مطابق، کوشنر اور وٹکاف اس ہفتے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا بھی دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سمیت دیگر صہیونی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
اس سے قبل،مطابق اکتوبر ۲۰۲۵ کو شرمالشیخ میں مصر کی میزبانی میں ایک اہم بین الاقوامی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت عبدالفتاح السیسی اور ڈونالڈ ٹرمپ نے مشترکہ طور پر کی۔ اس اجلاس میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، ناروے، قطر، ترکی، اردن اور فلسطینی اتھارٹی سمیت ۲۰ سے زائد ممالک کے رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران غزہ امن منصوبے پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں امریکہ، مصر، ترکی اور قطر نے بطور ثالث شرکت کی۔ تاہم قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ اسرائیل اور حماس، جو معاہدے کے بنیادی فریق ہیں، اس تقریب میں موجود نہیں تھے۔
اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر ٹرمپ نے دیگر علاقائی رہنماؤں کے ہمراہ "غزہ امن معاہدے" پر دستخط کیے اور بعد ازاں واشنگٹن کے لیے روانہ ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ