اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا کے مطابق، امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وِٹکاف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر پیر، 20 اکتوبر کو مقبوضہ فلسطین کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کا مقصد غزہ میں حالیہ دنوں میں کمزور پڑتی ہوئی جنگ بندی کو بچانے کی کوشش کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ سفر ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسرائیل نے اتوار کے روز غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی، جو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی سمجھی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جن میں مصر، قطر، امریکہ اور ترکی ثالثی کر رہے ہیں 6 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہوئے تھے۔ ان مذاکرات کے نتیجے میں 9 اکتوبر کو فریقین نے امریکی صدر ٹرمپ کی پیش کردہ منصوبے کے تحت جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر اتفاق کیا، جو 10 اکتوبر سے نافذ ہوا۔تاہم، اسرائیلی حملوں نے اس معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھ رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ