14 اکتوبر 2025 - 08:55
’آئی لَو محمد‘ تنازعہ میں پورے ملک میںمسلمانوں کی گرفتاریوں اور ان پر عائد مقدمات کی اے پی سی آرنے جاری کی رپورٹ

اے پی سی آرکی رپورٹ کے مطابق، محض 30 دنوں میں 23 شہروں میں 45 ایف آئی آردرج کی گئیں۔ یہ تمام کے تمام مسلمانوں کے خلاف ہی درج ہوئیں۔ اے پی سی آرٹیم کے مطابق، ابھی بھی بریلی کے بارادری علاقے میں پولیس کی بھاری تعیناتی کے باعث حالات کشیدہ ہیں اورمزید گرفتاریوں کے سبب لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،محض 30 دنوں میں 23 شہروں میں 45 ایف آئی آردرج کی گئیں۔ یہ تمام کے تمام مسلمانوں کے خلاف ہی درج ہوئیں۔ اے پی سی آرٹیم کے مطابق، ابھی بھی بریلی کے بارادری علاقے میں پولیس کی بھاری تعیناتی کے باعث حالات کشیدہ ہیں اورمزید گرفتاریوں کے سبب لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔

ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) کی تازہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ’’آئی لَو محمد‘‘ مہم کے بعد ملک بھرمیں مجموعی طورپر4,505 مسلمانوں پرپولیس کے ذریعہ مقدمات درج کئے گئے اور265 افراد کوگرفتارکیا گیا ہے، جن میں صرف بریلی شہرسے ہی 89 گرفتاریاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، محض 30 دنوں میں 23 شہروں میں 45 ایف آئی آردرج کی گئیں— یہ تمام کے تمام مسلمانوں کے خلاف ہی درج ہوئیں۔ اے پی سی آرٹیم کے مطابق، ابھی بھی بریلی کے بارادری علاقے میں پولیس کی بھاری تعیناتی کے باعث حالات کشیدہ ہیں اورمزید گرفتاریوں کے سبب لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بریلی میونسپل کارپوریشن نے مسلمانوں کے 27 مکانات کو’’غیر قانونی‘‘ قراردے کرنوٹس دیئے ہیں اوربلڈوزرکارروائی کے ذریعہ خوف پیدا کیا گیا۔

ے پی سی آرکے نیشنل سکریٹری ندیم خان نے کہا، ’’بریلی میں قانون نے ایک الگ چہرہ دکھایا، جیسے پورا شہرپولیس اسٹیٹ بن گیا ہو۔‘ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے بتایا کہ ایف آئی آرمیں سنگین دفعات 132 اور302 جیسی دفعات لگائی گئیں، حالانکہ کوئی جانی نقصان یا تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ وکلاء کے مطابق انتظامیہ کومیمورنڈم دینا ایک آئینی حق ہے، مگریہاں اسے جرم بنا دیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بریلی کی انتظامیہ نے درجنوں دکانیں اورشادی ہال بغیرکسی نوٹس کے سیل کردیئے گئے۔ حالانکہ یہ معاملہ وقف ٹریبونل کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ اے پی سی آرنے اس پوری کارروائی کو’’اجتماعی سزا اورمذہبی تشخص کومجرمانہ رنگ دینے‘‘ کی نئی مثال قراردیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha