8 اکتوبر 2025 - 08:32
اے پی سی آرکے وفد کا بریلی میں ’آئی لومحمد ﷺ‘ معاملہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،پولیس کارروائی پرتشویش کا اظہار

اے پی سی آر کے نمائندوں نے یقین دلایا کہ تنظیم متاثرین کو قانونی مدد فراہم کرے گی اورواقعہ کی غیرجانبدارانہ تفتیش کے لیے حکام سے مطالبہ کرے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،اے پی سی آر کے نمائندوں نے یقین دلایا کہ تنظیم متاثرین کو قانونی مدد فراہم کرے گی اورواقعہ کی غیرجانبدارانہ تفتیش کے لیے حکام سے مطالبہ کرے گی۔ مزید یہ کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تواس کیس کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی لے جایا جائے گا۔

 ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سنیچرکے روزبریلی میں پولیس کارروائی سے متاثرہ علاقوں اورضلع عدالت کا دورہ کیا۔ وفد میں سینئروکلاء، صحافی اورانسانی حقوق کے کارکن شامل تھے۔ وفد نے متاثرہ شہریوں، مقامی وکلاء اورعینی شاہدین سے ملاقات کرکے پولیس کے طرزِعمل اورگرفتاریوں کے طریقۂ کارپرتفصیلی معلومات حاصل کیں۔

شرکاء نے کہا کہ پُرامن احتجاج کے بعد عام شہریوں کے گھروں میں گھس کرمارپیٹ اورگرفتاریاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اے پی سی آرکے نمائندوں نے یقین دلایا کہ تنظیم متاثرین کو قانونی مدد فراہم کرے گی اورواقعہ کی غیرجانبدارانہ تفتیش کے لیے حکام سے مطالبہ کرے گی۔ مزید یہ کہ اگرضرورت محسوس ہوئی تواس کیس کوہائی کورٹ اورسپریم کورٹ میں بھی لے جایا جائے گا۔

وفد نے کہا کہ مذہبی جذبات کے اظہارکوجرم بنانا جمہوری اقدارکے منافی ہے اورریاست کوشہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔ وفد میں اے پی سی آرکے قومی سکریٹری ندیم خان، معروف صحافی اورسماجی کارکن پرشانت ٹنڈن، الہ آباد ہائی کورٹ کے سینئروکیل محفوظ الرحمن فیضی، ایڈوکیٹ محمد حذیفہ، ایڈوکیٹ ضیاء جیلانی، ایڈوکیٹ مشفق رضا سمیت متعدد وکلاء موجود رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha