شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسلامی مقاومت اسرائیل کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے انھوں نے کہا کہ ہم لبنان میں اسرائیل کو اس کے شوم اہداف تک نہیں پہنچنے دیں گے۔حزب اللہ کے نائب سربراہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہمیشہ لبنان کی ہوئی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہے لیکن اقوام متحدہ نے آج تک اسرائیل کو اس کے اس غلط اقدام پر سرزنش نہیں کی جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل کا طرفدار اور اس سے خائف ہے۔
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمارےجوان صہیونی ریاست کے ہر طرح کے ممکنہ حملے کاجواب دینے کے لئے پوری طرح تیارہيں اور ہم لبنان کی سرزمین پر صہیونی ریاست جارحیت پر ہرگز خاموش نہیں رہیں گے۔ اور اب بھی ہم صہیونی ریاست کو اس کے مقاصد سے روکنے کی مکمل توانائی رکھتے ہیں ۔
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ استقامت اور لبنانی فوج کے ہاتھوں لبنان میں صہیونی ریاست کے جاسوسی نیٹ ورک کے انکشاف سے اس ریاست کی بنیادیں ہل کر رہ گئي ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی لبنان میں اب تک صہیونی ریاست کے متعدد جاسوسی نیٹ ورک پکڑے گۓ ہیں۔ حزب اللہ سے وابستہ گروہ وفاء کے ایک رکن پارلیمنٹ ولید سکریہ نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر صہیونی ریاست نے لبنان یا غزہ پر حملہ کیا تو اس کو مکمل طور پر تباہ کردیا جاۓ گا۔