4 اکتوبر 2025 - 16:28
غزہ میں شہداء کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کر گئی

وزارتِ صحتِ فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں شہداء کی تعداد 67,074 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 169,430 ہو گئی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وزارتِ صحتِ فلسطین نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک جاری حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 67,074 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

بیان کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 169,430 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 شہداء کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں، جب کہ 265 افراد زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں، 18 مارچ 2025 سے شروع ہونے والی نئی لہرِ حملات کے دوران 13,486 فلسطینی شہید اور 57,389 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha