اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی آبدوز "اکولا " یا " ٹائیفون" فوٹبال کے میدان سے بھی بڑی ہے. اس کی لمبائی ایک سو ستر میٹر اور چوڑائی تیئیس میٹر ہے. اگر اس آبدوز کے تمام میزائلوں کو فائر کر دیا جائے تو اس سے آدھے امریکہ یا پورے یورپ کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ روسی آبدوز " آر انتالیس" قسم کے بیس بالیسٹیک ایٹمی میزائل کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے- اس کی باڈی کا باہری حصہ ہلکے فولاد سے جبکہ اس کے تارپیڈو والا حصہ ٹایٹینیم سے بنایا گیا ہے- اکولا روسی آبدوز برفیلی چٹانوں کے نیچے بھی چل سکتی ہے اور مسلسل ایک سو اسی دن تک پانی کے نیچے رہ سکتی ہے- اس آبدوز کے جنگی حصے میں دس گائیڈڈ وار ہیڈز، پانچ سو تینتیس میلی میٹر کے چھ تارپیڈو سسٹم اور دس فضائی دفاعی سسٹم مشتمل ہے- روس کے بحری جنگی بیڑے میں بھی اس قسم کی تین آبدوزیں موجود ہیں- اکولا آبدوز دنیا میں موجود آبدوزوں میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ روسی ساخت کی بوریہ آبدوز دوسرے نمبر پر آتی ہے اور اس کے بعد تیسرے نمبر پر امریکہ کی "اوہایو" آبدوز ہے-
.......
/169