30 ستمبر 2025 - 16:41
بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، ہم اسے کبھی تسلیم نہیں کریں گے، فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

اہل بیت (ع) بین الاقوامی نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جامعہ اشرفیہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں جب تک فلسطینی کوئی فیصلہ نہ کریں کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ 8 ملک فلسطین کے معاملے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے تحت حل کے لیے پرعزم ہیں، جب تک دو ریاستی حل کے متعلق فلسطینی کوئی فیصلہ نہیں کرتے کوئی حل تھونپا نہیں جاسکتا۔ 

انھوں نے کہا نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے مجرم قرار دیا ہے، امریکا عالمی مجرم کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ 

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ جن ممالک نے جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha