15 جون 2009 - 19:30

افغانستان میں پاکستان کے سفیر محمد صادق نے کہا ہے کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنےکے بجائے سنگین مشکلات پیدا کررہا ہے۔

کابل میں پاکستانی سفیر محمد صادق فتگو کرتے ہوئے  نے کہا کہ ہندوستان کودہشت گردی کے خلا ف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہئے ،مگر وہ پانی اور دیگر ایشوز پیدا کرکے ہمارے لئے مسائل پیدا کررہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان اس جنگ میں ہماری حمایت کرنے کے بجائے دہشت گردوں کی مدد کررہا ہے ، وہ وزیرستان اور بلوچستان میں اسلحہ فراہم کررہا ہے،ایک طرف ہندوستان طالبان کو اسلحہ دے رہاہے تو دوسری طرف ہم پر دہشت گردی ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہاہے ۔ ہندوستان کو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے کوئی دلچسپی نہیں ، اس کا ثبوت یہ ہے کہ وزیرستان میں طالبان کواسلحہ فراہم کررہا ہے ، بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے یہ ہندوستان کی غلط پالیسی ہے اور اس کا نقصان صرف پاکستان کو نہیں بلکہ ہندوستان کوبھی ہوگا۔