اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، برطانوی دارالحکومت میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 400 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کے حامی گروپ پر عائد پابندی کے خلاف نعرے لگائے اور پلے کارڈز اٹھائے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن پولیس نے گرفتار شدگان پر الزامات عائد کیے ہیں، جن میں پولیس اہلکاروں پر حملہ اور ممنوعہ گروہ کی حمایت شامل ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس نے مظاہرین کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا اور بعض مقامات پر پرتشدد کارروائی بھی کی گئی۔
یہ پہلا واقعہ نہیں؛ گزشتہ ماہ بھی برطانوی پولیس نے ایک ہی دن میں 500 سے زائد فلسطین کے حامی کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یورپ میں ایسے اقدامات فلسطینی عوام کے حق میں بڑھتی عوامی حمایت کو دبانے اور اسرائیلی جرائم کے خلاف آواز بلند کرنے والے گروہوں کو خاموش کرنے کی کوشش کے مترادف ہیں۔
آپ کا تبصرہ