تل ابیب: یمن کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے دھماکہ خیز ڈرونز میں سے ایک اسرائیل کے جنوبی علاقے میں واقع رامون ائیرپورٹ سے ٹکرا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ حملے کے بعد ائیرپورٹ کی فضائی حدود بند کردی گئی۔
اسرائیلی امدادی ادارے کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کو شریپنل لگنے سے زخم آئے ہیں۔
یمنی ڈرون نے پسینجر ٹرمینل کو نشانہ بنایا اور جائے وقوعہ سے اٹھتے دھوئیں کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
حملے سے کچھ ہی دیر قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے یمن سے آنے والے 3 ڈرون مار گرائے ہیں۔
آپ کا تبصرہ