7 ستمبر 2025 - 17:07
بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کا عزم نہیں توڑ سکتا: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا نے بھارت کا چہرہ دیکھ لیا ہے کہ یہ کیسا بزدل ملک ہے، یہ پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کے عزم کو نہیں توڑ سکتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج پوری دنیا ہماری پاک فضائیہ اور مسلح افواج کی تعریف کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ اس تباہی کے موقع پر سیاست کر رہے ہیں، پنجاب اور وفاقی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha