3 ستمبر 2025 - 23:04
کیمروں کے سامنے آنے کے بعد بھی، ٹرمپ کی جسمانی صحت پر امریکی ذرائع کے شکوک و شبہات + ویڈیو اور تصاویر

ٹرمپ ایک ہفتے کے بعد اس وقت میڈیا کی کیمرے کے سامنے آیا جب امریکی میڈیا میں اس کی موت کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، لیکن ان کی صحت اور صدارتی ذمہ داریاں نبھانے کا سلسلہ جاری رکھنے کی صلاحیت پر اب بھی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، ٹرمپ ایک ہفتتے تک کیمروں کی نگاہ سے اوجھل رہنے کے بعد، منظر عام پر آئے اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے دعوی کیا کہ ٹرمپ کی میڈیا سے دور رہنے کا سبب خلائی کمان کی کلوراڈو سے آلاباما منتقلی ہے۔ اور ٹرامپ نے پہلی 'رونق افروزی' کے دوران اس مسئلے، نیز روس، چین اور ایران سے نمٹنے کی کیفیت کے بارے میں بات کی۔

کیمروں کے سامنے آنے کے بعد بھی، ٹرمپ کی جسمانی صحت پر امریکی ذرائع کے شکوک و شبہات + ویڈیو اور تصاویر

ٹرمپ نے ایک ہفتے تک کیمروں کی نگاہ سے اوجھل رہنے کے بعد، ذرائع کے سامنے آ کر ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے نتائج کے بارے میں اپنے معمول کے دعوؤں کو دہرایا۔

ایک ونزویلا کی ایک کشتی غرق کرنے کے بارے میں اظہار خیال کیا، اور شکاگو سمیت بعض امریکی شہروں کی بدامنی کی طرف اشارہ کیا۔

تازه‌ترین تصاویر از ترامپ که پربازدید شده است

لیکن ذرائع ابلاغ کے ہاں کا اہم معاملہ، جسے ٹرمپ نے غیر اہم ظاہر کرنے کی کوشش کی، اور حتی کہ اس کے بارے میں لا علمی کا دعوی بھی کیا، ان کو درپیش پراسرار بیماری کا معاملہ تھا۔

ایک صحافی نے کہا: سوشل میڈيا میں ایک ہفتے کے دوران آپ کی بیماری ـ حتی کہ موت ـ کا مسئلہ تھا؛ اور ہر چیز سے ظاہر ہوتا تھا کہ آپ مر چکے ہيں؛ کیا آپ نے بھی یہ کچھ [سوشل میڈیا میں] دیکھا؟

کیمروں کے سامنے آنے کے بعد بھی، ٹرمپ کی جسمانی صحت پر امریکی ذرائع کے شکوک و شبہات + ویڈیو اور تصاویر

ٹرمپ نے جواب دیا: نہیں!

-- کروڑوں افراد نے آپ کی موت کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

photo_2025-09-01_22-28-55

ٹرمپ: نہیں، میں نے واقعی، نہیں دیکھا۔ میں نے صرف ایک دن کام نہیں کیا۔ بائیڈن جو مہینوں تک کام نہیں کرتے تھے اور تم لوگ اسے نہیں دیکھتے تھے، کوئی بھی نہیں کہتا تھا کہ وہ کہاں ہیں! حالانکہ ان کی علالت کی صورت حال بہت خراب تھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب جعلی خبریں ہیں، 'جنہیں میں نے بھی سنا ہے' (تضاد)

ٹرمپ کے ان انکاروں کے باوجود، جس چیز نے امریکی ذرائع کو سب سے زیادہ اپنی طرف متوجہ کرایا، ٹرمپ کے سوجھے ہوئے اور میک اپ شدہ ہاتھ اور ان کے مرض کے علائم ٹرمپ تھے، اور جو کچھ ذرائع میں نمایاں رہا وہ اس بیماری کے انکار کے بارے میں ٹرمپ کے دعوؤں پر عدم اعتماد تھا۔

2097999_719

ڈیلی بیسٹ نے لکھا: صدر کا اصرار تھا کہ ان کی بیماری کے سلسلے میں شائع ہونے والی خبریں، جعلی (Fake-news) ہیں۔

کیمروں کے سامنے آنے کے بعد بھی، ٹرمپ کی جسمانی صحت پر امریکی ذرائع کے شکوک و شبہات + ویڈیو اور تصاویر

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بیٹھے
ہوئے ہیں جبکہ ان کے ٹخنوں کی سوجن مزید شدید نظر آرہی ہے

بہرحال، ڈونلڈ ٹرمپ کئی دنوں کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس میں ظاہر ہوئے، جب انہوں نے زخمی ہاتھ کو چھپانے کے لیے بھاری میک اپ کر رکھا تھا اور اپنے سوجے ہوئے ٹخنوں کو چھپا رہے تھے، جس سے ان کی صحت کے بارے میں جاری سوالات میں اضافہ کیا اور غیریقینی صورت حال کو مزید ہوا دی۔

بیماری ترامپ

وہ تصویر جس نے اپنی صحت کے بارے میں ٹرمپ کی وضاحتوں کو متنازعہ بنایا

ایک ہفتے تک ٹرمپ کی صحت کے بارے ميں ابہامات کے سلسلے میں مختلف قیاس آرائیوں ے کے بعد، ٹرمپ کے ذرائع کے سامنے آنے کے موقع پر ہی، نیوز ویک نے لکھا: "امریکی معاشرے میں ٹرمپ کی مقبولیت اور ان پر عوامی اعتماد، میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha