14 اپریل 2017 - 17:02
ٹرمپ دماغی مریض ہیں، ان پر بھروسا نہیں کیا جاسکتا / اس وقت دنیا پر چین کی حکمرانی ہے: سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ

سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ گیرتھ ایوانز نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دماغی مریض ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کی جگہ چین سے تعلقات کو بہتر بنایا جائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ گیرتھ ایوانز نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دماغی مریض ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کی جگہ چین سے تعلقات کو بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے آسٹریلوی حکام سے کہا کہ وہ امریکہ سے دوری اختیار کریں اور یہ تسلیم کریں کہ اس وقت دنیا پر چین کی حکمرانی ہے۔

گیرتھ ایوانز 1988 سے 1996 کے درمیان آسٹریلیا کے وزیر خارجہ تھے انہوں نے آسٹریلوی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کی پرانی دوستی کو ختم کردیں۔

انہوں نے دی آسٹریلیا نیوز ویب سائٹ سے سوال کیا کہ کیا امریکہ اور آسٹریلیا کا تاریخی اتحاد اب بھی ملک و ملت کے مفاد میں ہے؟ چین کی بڑھتی ہوئی طاقت اور غیر متوقع و ناقابل اعتماد ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان میں سے کس کا انتخاب ملک کے مفاد میں ہے؟

سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا: جو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت پر جوا کھیلےگا وہ ہار جائےگا کیونکہ ٹرمپ قابل اعتماد نہیں ہیں۔

.......

/169