3 مارچ 2019 - 17:39
امریکی صدر جھوٹے اور نسل پرست ہیں : برنی سینڈرز

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جھوٹے نفسیاتی مریض ، جعل ساز اور نسل پرست ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنی انتخابی مہم کے پہلے عوامی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکی عوام ملکی تاریخ کے حساس اور خطرناک دور میں زندگی بسر کررہے ہیں - ان کا کہنا تھاکہ صدر ٹرمپ جھوٹے ، نفسیاتی مریض ، جعل ساز اور نسل پرست ہیں - گذشتہ صدارتی انتخابات میں صدارتی امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ ٹرمپ نے امریکا کی جمہوری بنیادوں کو کمزور کردیا ہے اور آج امریکا مطلق العنانیت کے راستے پر ہے - ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کو آج ہر دور سے زیادہ ایک ایسے صدر کی ضرورت ہے جو عوام میں اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے کے بجائے ان کو متحد کریں - برنی سینڈرز اس سے پہلے بھی ٹرمپ کو جھوٹا ، جعل ساز ، خود پسند اور غنڈہ بتاچکے ہیں - اس درمیان پبلیک پالیسی نامی ادارے کی سروے رپورٹ میں امریکا کے باون فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ جھوٹے ہیں - اس سروے میں روپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ امریکی عوام میں ٹرمپ کی مقبولیت انتالیس فیصد تک کم ہوگئی ہے۔

.......

/169