اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 13 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں ایرانشہر، خاش اور سراوان کے علاقوں میں انجام دی گئی۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ آپریشن دہشت گرد گروپوں کے محفوظ ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران تقریباً 25 کلوگرام دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات علاقے میں داخلی امن و امان کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے انتہائی ضروری تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، مقامی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔
آپ کا تبصرہ