26 اگست 2025 - 15:59
ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کا غزہ میں انسانی المیے پر عالمی لاپروائی پر شدید تنقید

اینجلینا جولی نے غزہ میں جاری قحط اور انسانی بحران کے پیش نظر عالمی لاپروائی پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ میں قحط، دراصل عالمی قحط ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اینجلینا جولی نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں کہا کہ غزہ میں قحط "عالمی لاپروائی کے باعث ممکن اور جاری ہے"۔ اس کے ساتھ انہوں نے ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور، تھامس فلچر، غزہ کی صورتحال بیان کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا: "ہم سب کی آنکھوں کے سامنے قحط ہو رہا ہے اور کوئی بھی بی‌گناہ نہیں ہے۔ غزہ میں قحط، قحط عالم ہے۔" انہوں نے عالمی برادری سے سوال کیا: "آپ نے اس حقیقت کے سامنے کیا کیا ہے؟" اور کہا کہ یہ قحط ہماری روح کو جھنجھوڑتا ہے اور ہمیں ردعمل کا حق دیتا ہے۔

اینجلینا جولی کا یہ پیغام فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور دنیا بھر کے صارفین کی طرف سے تعریفی اور تعظیمی ردعمل سامنے آیا۔ کئی افراد نے ان کی بہادری کی تعریف کی کہ وہ حقیقت کے سامنے کھڑی ہیں جبکہ کئی خاموش ہیں۔

ایک صارف نے لکھا: "وہ ہمیشہ تاریخ کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور انسانی حقوق کا دفاع کرتی ہیں۔" دوسرے نے جولی کو "آئرن لیڈی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا بھر کے متاثرہ انسانوں کے لیے ایک ہیرو کی آواز ہیں۔

فلسطینی حامیوں نے بھی جولی کے پیغام کی تعریف کی اور کہا کہ عالمی سطح پر غزہ کے عوام کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ایک صارف نے لکھا: "وہ ہمیشہ فلسطینیوں کے لیے بولتی رہی ہیں۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha