اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے یمن میں مداخلت کے باقاعدہ اعلانات کے باوجود یمنی حکومت نے ایرانی وزیر خارجہ کی طرف سے یمن کے معاملات میں بیرونی مداخلت کا الزام مسترد کردیا ہے۔
سعودی عرب کے حکمرانوں کے اعترافات سمیت سعودی عرب کے حکمرانوں کی طرف سے بھی یمنی معاملات میں سعودی عرب کی اعلانیہ مداخلت کے باوجود یمنی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی وزیرخارجہ منوچہر متکی کے الزام کے جواب میں کہا کہ یمن نے واضح الفاط میں ملکی معاملات میں کسی بھی قسم کی غیرملکی مداخلت کو رد کردیاہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے کہا تھا کہ خطے کے کچھ ممالک یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔
انھوں نے خبردار کیا تھا کہ جو عناصر جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کر رہے ہیں ان کو سمجھنا چاہئے کہ وہ خود بھی اس آگ کے لپیٹ میں آسکتے ہیں۔
انھوں نے یمن کی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے معاملات میں بیرونی مداخلت کا سد باب کرے۔
سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے سے یمن کی شمالی علاقوں پر حملے شروع کردیے ہیں جو تا حال جاری ہیں۔