25 اگست 2025 - 15:50
گریٹر اسرائیل وژن کسی صورت قبول نہیں: سعودی وزیر خارجہ

جدہ میں غزہ کے بحران پر آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جدہ میں غزہ کے بحران پر آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل غرہ میں یکطرفہ کارراوئیاں کر رہا ہے، غزہ میں اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر اسرائیل وژن کسی صورت قبول نہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha