بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے کہ نیدرلینڈز میں 'نیو سوشل ڈیکیڈ پارٹی' (New Social Decade Party) سے وابستہ وزراء نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ان کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی ریاست پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد ملک کے وزیر خارجہ کے استعفیٰ دے دیا۔
ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپر والڈکیمپ نے جمعہ کی رات اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ فیصلہ تل ابیب کے خلاف ممکنہ پابندیوں کے بارے میں حکومتی اجلاس میں ایک تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد کیا گیا۔
والڈکیمپ نے ایک بیان میں کہا: "میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میں اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لئے مزید اہم اقدامات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔"
ولندیزی وزیر خارجہ نے جمعرات کو تل ابیب کے خلاف نئے اقدامات نافذ کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔
ڈچ حکومت نے اس سے قبل جولائی میں انتہائی دائیں بازو کے دو شدت پسند اسرائیلی وزراء ایتامار (Itamar Ben-Guyer) اور اسموٹرچ (Smotrich) کو 'ناپسندیدہ اشخاص (persona non grata) قرار دیا تھا۔
ہالینڈ بھی ان 21 ممالک میں شامل تھا جنہوں نے جمعرات کو ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری کی توسیع کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری کو "ناقابل قبول اور بین الاقوامی قانون کے منافی" قرار دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ