16 اگست 2025 - 18:17
فلسطین کے لئے اور اسرائیل کے خلاف، فٹبال اسٹار محمد صلاح کا لازوال کردار

لیورپول کے مسلمان مصری اسٹار محمد صلاح نے گذشتہ 23 مہینوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک بڑی تحریک چلائی، جس نے اینفیلڈ (Anfield) اسٹیڈیم کو صہیونی مخالف احتجاج کا مرکز بنا دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || عربی ویب سائٹ "مقاطعه" کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کی بہترین فٹبال لیگ کے اس اسٹار نے گذشتہ دو برسوں میں غزہ کے عوام کی مدد کے لئے جو اقدامات کیے ہیں، وہ انہیں انگلش فٹبال میں "فلسطینی عوام کی آواز" بنا چکے ہیں۔

فلسطین کے لئے اور اسرائیل کے خلاف، فٹبال اسٹار محمد صلاح کا لازوال کردار

واضح رہے کہ اسی دوران ان کے انسانی اقدامات کے برعکس، ان کے ملک مصر نے صہیونیوں کی خدمت کا ایک لمحہ بھی ضائع نہیں ہونے دیا ہے اور رفح گذرگاہ کو بند کرکے غزہ کے عوام کے مصائب میں دوہرے مصائب کے اسباب فراہم کئے ہیں۔

قاہرہ کی روایتی اسرائیل نواز پالیسیوں کے برعکس، مصری عوام کے ہیرو محمد صلاح کے اہم اقدامات:

• انھوں نے مصر کے ہلال احمر کو غزہ کی امداد کے لئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ دیا

• ان کا تازہ ترین اقدام یہ تھا کہ سوشل میڈیا میں تنقیدی پوسٹ چلا کر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی فٹبال لیجنڈ سلیمان العبید کی شہادت پر یوفا کی  مجرمانہ خاموشی کی مذمت

• یوفا پر سلیمان العبید کے قتل کی نوعیت ـ کو سینسر کرنے ـ پر شدید کا نشانہ بننا پڑا اور انھوں نے 112 ملین فالوورز کے ساتھ یوفا کے خلاف تنقیدی اور احتجاجی مہم چلائی۔

• صلاح کی مہم پر، بین الاقوامی رائے عامہ کا دباؤ اس قدر بڑھا کہ صہیونی فوج کو جواب دینا پڑا۔

فلسطین کے لئے اور اسرائیل کے خلاف، فٹبال اسٹار محمد صلاح کا لازوال کردار

لیورپول فلسطین کا حامی!

مقاطعہ ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، صلاح کی طرف سے غزہ کی حمایت نے لیورپول کے مداحوں کو بھی فلسطینی مسئلے کے لئے حساس کر دیا۔ گذشتہ چیمپئن شپ کے جشن کے دوران اسٹیڈیم میں سینکڑوں فلسطینی پرچم لہرائے گئے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں فلسطینی حمایت:

فلسطین کے لئے اور اسرائیل کے خلاف، فٹبال اسٹار محمد صلاح کا لازوال کردار

انگلش پریمیئر لیگ میں فلسطین کی حمایت ایک بڑا رجحان بنتا جا رہا ہے، • مینچسٹر سٹی کے ہیڈ کوچ، پیپ گارڈیولا (Josep "Pep" Guardiola) نے کئی مواقع پر غزہ کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

فلسطین کے لئے اور اسرائیل کے خلاف، فٹبال اسٹار محمد صلاح کا لازوال کردار

ذرائع ابلاغ کا رد عمل:

• صہیونی اخبار ہاآرتص نے یوفا کے خلاف صلاح کے اقدام اور فلسطینی فٹبال کے لیجنڈ اسٹار شہید سلیمان العبید کے قتل کی نوعیت پر مبنی ویڈیو نشر کرنے جیسے اقدامات کو "سیاسی" قرار دیا ہے!

• الجزیرہ نے صلاح کے اقدامات کو "بالکل انسانی ہمدردی کا مظہر" قرار دیا ہے، جو 502 فلسطینی فٹبال کھلاڑیوں کی شہادت کی ترجمانی ہے

• برطانوی اخبار گارجین نے لکھا ہے کہ فٹبال صرف ایک کھیل نہیں، بلکہ یہ جنگی جرائم کے خلاف آواز اٹھانے کا ایک طاقتور پلیٹ فارم بھی ہے۔ فیفا کے اصولوں کے تحت کھلاڑی مظلوم عوام کی حمایت کے لئے اس پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتے ہیں۔

فلسطین کے لئے اور اسرائیل کے خلاف، فٹبال اسٹار محمد صلاح کا لازوال کردار

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha