16 اگست 2025 - 16:23
پاکستان کا واضح اعلان: ’’گریٹر اسرائیل‘‘ منصوبہ کسی صورت قبول نہیںپاکستان کا واضح اعلان: ’’گریٹر اسرائیل‘‘ منصوبہ کسی صورت قبول نہیں

پاکستان نے صیہونی وزیرِاعظم کے حالیہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے منصوبے کو غیرقانونی اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان نے اسرائیلی وزیرِاعظم کے بیانات کو بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے منشور اور فلسطین سے متعلق قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ صیہونی ریاست اپنے غیرقانونی قبضے کو مضبوط کرنا چاہتی ہے اور عالمی برادری کی امن کی کوششوں کو نظرانداز کررہی ہے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ دنیا ایسے اشتعال انگیز منصوبوں کو یکسر مسترد کرے اور اسرائیلی جرائم و جارحیت روکنے کے لئے فوری و مؤثر اقدامات کرے۔ اسلام آباد نے ایک بار پھر 1967 کی سرحدوں کے مطابق القدس شریف کو دارالحکومت بنا کر آزاد، مستحکم اور متحد فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha