اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد گروہوں کے لیے بھیجے جانے والے ایک ہزار سے زائد مختلف اقسام کے ہتھیار پکڑ کر ضبط کر لیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، حضرت امام زمانہؑ کے گمنام سپاہیوں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تین الگ الگ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے لیے بھیجے جانے والے 210 مختلف ہتھیار برآمد کیے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ کارروائیوں سمیت، مارچ کے آغاز سے اب تک صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایک ہزار سے زائد جنگی آتشیں اسلحے ضبط کیے جا چکے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ تمام ہتھیار امریکی ساختہ ہیں، جنہیں دہشت گرد گروہوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی، مگر خفیہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں راستے میں ہی پکڑ لیا۔
ذمہ دار سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران انجام پانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں امریکی اسلحے کا استعمال کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ